مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی

مسلسل ملاقات کرنیوالوں کے رش کے باعث ہوٹل سے چیک آئوٹ کر دیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 13:12

مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ہجڑا اداکار مہک ملک نے مقامی ہوٹل میں ہلچل مچا دی ،مسلسل ملاقات کرنیوالوں کے رش کے باعث مہک ملک کو ہوٹل سے چیک آئوٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرامہ ڈائریکٹر وحید ڈوگر نے مہک ملک کو اپنے بابر تھیٹر میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا تھا اور مہک ملک کا قیام مقامی ہوٹل میں تھا ۔گزشتہ روز مہک ملک کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان سے ملاقات کرنے ہوٹل پہنچ گئی اور وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث اردگرد ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کے ساتھ ہوٹل مینجمنٹ کا سسٹم بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے تنگ آکر ہوٹل انتظامیہ نے وحید ڈوگر سے رابطہ کر کے مہک ملک کو ہوٹل سے چیک آئوٹ کر دیا۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 13:12:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :