عوامی مسائل پر اسٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں‘ اداکارہ ہما علی

منگل 17 اپریل 2018 12:51

عوامی مسائل پر اسٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں‘ اداکارہ ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) اداکارہ ہماء علی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پر اسٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں ، اسٹیج ڈراموں میں رقص اور کامیڈی کے اصلا ح کا پہلو بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ اسٹیج ڈرامے کا اصل وقت سامنے آسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسٹیج ڈرامہ مکمل کمرشل ہو چکا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آرٹسٹ اپنی حدود سے باہر نکل جائیں ،اسٹیج ڈرامہ بڑا باریک بینی کا کام ہے اس میں فٹ ورک کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ، اسٹیج ڈرامے کے دوران اٹھنے بیٹھنے اور چلنے تک کی بھی ایک ٹائم فریم ہوتا ہے جو اداکار اسٹیج کی بریکی سمجھ گیا وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتا ۔

ہما علی نے کہا کہ میں اسٹیج ڈراموں میں فضول قسم کے رقص اور بیہودہ جملے بازی کی بڑی نقاد ہوں ۔ میری اپنی سوچ کے مطابق اسٹیج ڈرامے میں ہنسی مذاق کے پہلو کلاسیکل رقص کے ساتھ ایک ایسا پیغام بھی ہونا چاہیے جس سے معاشرے کو ایک سبق آمو ز پہلو ملے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج معاشرے کو سدھارنے کیلئے ایک بڑ پلیٹ فارم ہے اور اب ہم سب کی ذمہ داری کے ہم اپنا فرض کس طرح انجام دیتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:51:35