پروڈیوسر چنگیز اعوان نے سپر اسٹارز اداکارہ آشا چوہدری اور پائل چوہدری کی صلح کروا دی

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:30

پروڈیوسر چنگیز اعوان نے سپر اسٹارز اداکارہ آشا چوہدری اور پائل چوہدری کی صلح کروا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پروڈیوسر چنگیز اعوان نے سپر اسٹارز اداکارہ آشا چوہدری اور پائل چوہدری کی صلح کروا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری اور آشا چوہدری کے درمیان کچھ عرصہ سے ناراضگی چل رہی تھی جس کے باعث دونوں اداکارائیں اکٹھے کام نہیں کرتی تھیں لیکن اسٹیج کے سینئر پروڈیوسر چنگیز اعوان نے دونوں اداکاراوں کی غلط فہمیاں دور کرواتے ہوئے صلح کروا دی ہے جسکے بعد اداکارہ پائل چوہدری اور آشا چوہدری االحمرا ہال میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ ووہٹی 1 لاڑے 3 میں اکٹھے پرفارم کرینگی۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:30:47