سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے نے اسٹیج اداکارہ سے شادی کرلی

پیر 16 جولائی 2018 23:55

سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے نے اسٹیج اداکارہ سے شادی کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازداوج میں بندھ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح پڑھوالیا، رخصتی آئندہ سال ہوگی، ادکارہ نے تھیٹر چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ثوبیہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عثمان قادر کے ساتھ چند ماہ قبل ان کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور اب انہوں نے عثمان کو ہی اپنا جیون ساتھی بنالیا ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھیں گی البتہ تھیٹر ڈراموں میں کام نہیں کریں گی، ٹی وی ڈراموں اور معیاری فلموں میں کام جاری رکھیں گی اور اپنے شوہر کی بیرون ممالک میں کرکٹ مصروفیات کے باعث وہ آئندہ سال اپنی رخصتی کریں گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 23:55:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :