سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی نے اپنی سابقہ بیوی اسمہ ریاض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:51

سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی نے اپنی سابقہ بیوی اسمہ ریاض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی نے اپنی سابقہ بیوی اسمہ ریاض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے سیشن عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں اداکارہ طارق ٹیڈی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی سابقہ بیوی گڈو کے ساتھ اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی۔

(جاری ہے)

جہاں ملزمان نے انہیں زدوکوب کیا اور برے نتائج کی دھمکیاں دیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔ (اے ملک)

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 19:51:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :