اداکارہ ماہ نور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ

ہفتہ 27 مئی 2017 13:05

اداکارہ ماہ نور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) اسٹیج ، ٹی وی اور فلم کی خوبرو اداکارہ ماہ نور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو گئیں جہاں وہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزاریں گی ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ اداکارہ ماہ نور اپنی والدہ کے ہمراہ 16ویں رمضان تک عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ یاد رہے کہ ماہ نار گزشتہ سال بھی اپنے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:05:38