نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ‘سونو علی

ہفتہ 27 مئی 2017 13:25

نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ‘سونو علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) اداکارہ و ماڈل سونو علی نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماڈل سونو علی نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:25:56