سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور

پیر 29 مئی 2017 16:56

سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو درخواست گزار اداکار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں اداکارہ نے ماتحت عدالت سے اپنی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے اقدام کو چیلنج کیا. دوران سماعت درخواست گزار اداکارہ ہنی شہزادی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہنی شہزادی کے خلاف ایک شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام میںبے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔

ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس اداکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ 5 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 16:56:24