معروف اداکارہ سلومی کی اسٹیج ڈرامہ ’’نو بے بی نو‘‘ میں عرصہ دراز کے بعد واپسی ہوئی

سلومی جیسی ور اسٹال فنکارہ کی اس وقت کراچی اسٹیج کو اشد ضرورت ہے، ان کے معیار کی کوئی آرٹسٹ موجود نہیں ، شائقین اسٹیج

بدھ 28 جون 2017 14:20

معروف اداکارہ سلومی کی اسٹیج ڈرامہ ’’نو بے بی نو‘‘ میں عرصہ دراز کے بعد واپسی ہوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) معروف اداکارہ سلومی کی اسٹیج ڈرامہ ’’نو بے بی نو‘‘ میں عرصہ دراز کے بعد واپسی ہوئی۔ مذکورہ ڈرامے میں سلومی نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے بہترین پرفارمنس دے کر شائقین کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

سلومی نے مذکورہ کھیل میں اپنے کردار سے بھرپور انصاف کیا اور پورے ڈرامے میں اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ شائقین اسٹیج کا کہنا ہے کہ سلومی جیسی ور اسٹال فنکارہ کی اس وقت کراچی اسٹیج کو اشد ضرورت ہے۔ موجودہ وقت میں سلومی کے معیار کی کوئی آرٹسٹ موجود نہیں ہے۔ زیادہ تر فنکارائیں اداکاری کے بجے ڈانس پرفارمنس کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ سلومی صرف اپنی اداکاری کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 14:20:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :