بیہودہ اور فحش رقص کرنے والی اداکارائوں کو میں اداکارہ نہیں مانتی ‘ مہک نور

جمعرات 20 جولائی 2017 13:19

بیہودہ اور فحش رقص کرنے والی اداکارائوں کو میں اداکارہ نہیں مانتی ‘ مہک نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء)اسٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بیہودہ اور فحش رقص کرنے والی اداکارائوں کو میں اداکارہ نہیں مانتی ، کلاسیکل رقص کے ساتھ معیاری رقص پیش کیا جائے تو وہ میرے نزدیک قابل اعتراض نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اداکارائیں فحش رقص کرنے کے ساتھ ہال میں بیٹھے ہوئے شائقین کی جانب فحش اشارے کر کے خود ساختہ شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن شوبز میں شارٹ کٹ کا کوئی راستہ نہیں جس کسی نے بھی اسٹیج کی دنیا میں اپنا نام بنایا اس کے پیچھے انکی محنت شامل تھی ۔

مہک نور نے کہا کہ میں کبھی بھی شارٹ کٹ راستوں سے شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں رہی، خدا کی ذات نے مختصر عرصے میں مجھے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی یہ صرف میرے والدین کی دعائوں اور پرستاروں کی محبت کے ساتھ سینئرز اداکاروں کی رہنمائی تھی کہ آج میں مقبولیت کی اس سیڑھی پر ہوں جس کی لوگ برسوں خواہش کرتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:19:22