طویل عرصہ تھیٹر پر راج کرنے والی اداکارہ نائلہ شاہ کی زندگی اجڑگئی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:27

طویل عرصہ تھیٹر پر راج کرنے والی اداکارہ نائلہ شاہ کی زندگی اجڑگئی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اپنوں کے ہی ظلم کی شکاراداکارہ ملتان میں مفلسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ طویل عرصہ تھیٹر پر راج کرنے والی اداکارہ نائلہ شاہ اب بھکاریوں کی طرح رہ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

زمین نگل گئی آسمان کیسے کیسے،جس کے کبھی چرچے ہواکرتیتھے،آج وہی بے یارومدد گار ہے۔ مشہوراسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ اپنے بیٹے کے ساتھ ملتان کے گول باغ میں زندگی گزار رہی ہے۔شوہر کے انتقال کے بعد نائلہ کے بہن بھائیوں نیظلم وستم کیپہاڑتوڑدئیے۔زمین اور پیسے چھین کرگھر سے نکال دیاگیا۔تین ماہ سے بے گھر نائلہ شاہ انصاف کی منتظر ہے

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:27:34