حکومت کو مڈل کلاس اور غریب طبقے کی سہولت کے لئے کوئی پالیسی مرتب کرنا ہو گی ‘اسما عیل تارا

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:33

حکومت کو مڈل کلاس اور غریب طبقے کی سہولت کے لئے کوئی پالیسی مرتب کرنا ہو گی ‘اسما عیل تارا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) نامور کامیڈین اسماعیل تارا نے کہا ہے کہ ملک میں گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی نے مڈل کلاس اور غریب طبقے کو زندہ درگور کر دیا ہے ‘آج مڈل کلاس طبقے کیلئے کچن چلانے کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور دوسرے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں رہا ایسے میں غریب کے بارے میں کیا بات کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل تارا نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں بلکہ یہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہی ہے ۔ آپ جو چیز صبح لیتے ہیں شام کو وہی چیز لینے چلے جائیں تو اسکی قیمتیں تبدیل ہو چکی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مڈل کلاس اور غریب طبقے کی سہولت کے لئے کوئی پالیسی مرتب کرنا ہو گی ۔
وقت اشاعت : 08/12/2017 - 14:33:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :