بطور رائٹر و ڈائریکٹر جیتنے اسٹیج ڈرامے کیے سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے ‘ نسیم وکی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 13:23

بطور رائٹر و ڈائریکٹر جیتنے اسٹیج ڈرامے کیے سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے ‘ نسیم وکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) معروف کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بطور رائٹر و ڈائریکٹر میں نے جیتنے بھی اسٹیج ڈرامے کیے ہیں ان سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے ، میں نے فیملیوں کے لئے اسٹیج ڈرامے شروع کیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میرے اسٹیج ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پرستار بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اسٹیج ڈرامہ ایک ہی ڈگر پر چل رہا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے موضوعات کو سامنے لایا جائے جس میں طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک شامل ہو تاکہ دیکھنے والوں کو ایک اچھی تفریح میسر آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے انگلینڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے بھی توقع سے بڑھ کر کامیاب ہوئے ہیں جس پر تمام فنکاروں کی محنت شامل ہے ۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 13:23:51

Rlated Stars :