اداکارہ ہما علی نے ’’ جانو عیش کرو ‘‘ میں شاندار پرفارمنس سے ڈرامے کا میلہ لوٹ ..

اداکارہ ہما علی نے ’’ جانو عیش کرو ‘‘ میں شاندار پرفارمنس سے ڈرامے کا میلہ لوٹ لیا

ہفتہ مارچ 12:38 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء)اداکارہ ہما علی نے اسٹیج ڈرامہ ’’ جانو عیش کرو ‘‘ میں دل ربا رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ڈرامے کا میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہما علی ان دنوں شالیمار تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ جانو عیش کرو ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے ڈرامے کے دوران اپنے دلکش رقص سے ڈرامہ بینوں کو بھرپور

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

انداز میں داد دینے پر مجبور کر دیا ۔ ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی ہما علی کی پرفارمنس پر داد دی گئی ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آفرین پری ، سنہری خان ، انیشا خان ،حامد رنگیلا ،مختار چن ،گڈو کمال اور عظیم وکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔