عوام ڈرامہ ’’مولا خوش رکھے‘‘ میں میری پرفارمنس کوپسند کررہے ہیں،اداکارہ آفرین

جمعہ 16 مارچ 2018 17:06

عوام ڈرامہ ’’مولا خوش رکھے‘‘ میں میری پرفارمنس کوپسند کررہے ہیں،اداکارہ آفرین
لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) عوام سٹیج ڈرامہ’’مولا خوش رکھے‘‘ میں میری پرفارمنس کوبہت پسند کررہے ہیں‘ یہ بات تھیٹر کی نامور اداکارہ آفرین کہی‘ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ’’مولا خوش رکھے‘‘ کا جاندار سکرپٹ ہے اور بہترین ڈائریکشن کی وجہ سے ڈرامے کے پہلے دن ہی ہائوس فل ہے جو کہ میرے لئے خوشی کا باعث ہے‘ ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر حسن طارق اور علی طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں آفرین‘ انیشا خاں‘ شیزہ بٹ‘ ہما علی‘ مختار حسین‘ گڈوکمال‘ اسد مکھڑا‘ عظیم وکی‘ حامد رنگیلا سمیت دیگر اداکار کام کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 17:06:12