مسلم لیگ ن کا حصہ معروف اداکار نے برسوں کا ساتھ ختم کردیا، پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان

جمعرات 22 مارچ 2018 12:57

مسلم لیگ ن کا حصہ معروف اداکار نے برسوں کا ساتھ ختم کردیا، پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) ٹی وی اوراسٹیج کے معروف اداکار طاہر انجم نے مسلم لیگ (ن ) کلچرونگ سے لاتعلقی اختیار کرلی ۔ اس حوالے سے طاہر انجم نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں مسلسل نظر اندا زکیا جارہا تھا ۔ مشرف دور میں بے شمار مصیبتیں برداشت کیں لیکن اپنی سیاسی وبستگی کو ترک نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

دکھ کی بات ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کرتا دھرتا ہم جیسے فنکاروں کی قدر نہیں کرتے ۔ہمیں کلچرو نگ کی کسی میٹنگ میں بلایا جاتا ہے اورنہ ہی کسی کلچرونگ کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے ۔اس سے دلبرداشتہ ہوکر میں نے مسلم لیگ (ن) کو خداحافظ کہہ دیا ہے اور میرے خیال سے فنکار کو صرف فنکار ہی رہنا چاہیے کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:57:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :