اداکارہ مہک نور کو دو پشتو فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا

اداکارہ مہک نور کو دو پشتو فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا

جمعرات اپریل 1:07 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2018ء) اسٹیج اور فلموں کی خوبرو اداکارہ مہک نور نے پشتو فلموں کے نامور ہدایتکار ارشد خان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار ارشد خان نے اداکارہ مہک نور کو اداکار شاہد خان کے مد مقابل دو فلموں میں ہیرو اور ہیروئن

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کے طور پر کاسٹ کر لیا ہے ۔ ان فلموں میں کثر خان لوفر دے اور بادشاہ دی شامل ہیں ۔اداکارہ مہک نور دونوں فلموں کی شوٹنگ کے لئے 16اپریل کو شمالی علاقہ جات روانہ ہو جائیں گی جہاں پر دونوں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں فلمیں عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے ۔