صوبیہ خان نے یوکے میں میلہ لوٹ لیا،

زبردست ڈانس پرفارمس سے شائقین کے دل جیت لیے

پیر 16 جولائی 2018 13:34

صوبیہ خان نے یوکے میں میلہ لوٹ لیا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ صوبیہ خان نے یوکے میں میلہ لوٹ لیا،زبردست ڈانس پرفارمس سے شائقین کے دل جیت لیے،غیر ملکی بھی شو کے اختتام پر اداکارہ سے سیلفیاں بناتے رہے،شو کی کامیابی پر ساتھیوں فنکاوں اور دوستوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول،اداکارہ نے ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا عزت اور شہرت دینے والی اللہ کی ذات ہے،مجھے یہاں بھی پاکستان جیسا پیار ملا ہے ،یہاں اس قدر زیادہ میرے مداح ہیں یہ میرے علم میں نہیں تھا ،اس شو کی کامیابی میں پوری ٹیم کا کردار اہمیت کا حامل ہے،سب لوگوں نے اس کو کامیاب کرنے کیلئے بہت لگن سے کام کیا ہے،جب آپ کوئی کام بھی محنت و لگن سے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کا صلہ آپ کو ضرور دیتا ہے۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:34:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :