میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی‘سوہائے علی

جمعہ 14 اپریل 2017 14:24

میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی‘سوہائے علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) داکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی، اس کے بعد میں نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے مطابق مختلف اورمنفرد کردارنبھائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی نے کہا کہ منفرد کام کی شوقین ہوں، بہت جلد اپنا نیا روپ دکھا ئوں گی جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تومیں سمجھتی ہوں کہ ہرکوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اور فلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دونوں شعبوں میں کام کااندازبہت الگ ہے۔

وقت اشاعت : 14/04/2017 - 14:24:22

Rlated Stars :