بالی ووڈ، نئی مزاحیہ فلم ’ شارٹ کٹ‘ دس جولائی کوریلیز ہو گی

اتوار 14 جون 2009 12:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2009ء) بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور اکشے کھنہ کی مزاحیہ فلم ’ شارٹ کٹ‘ دس جولائی کو سنیما گھروں میں سجنے والی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شارٹ کٹ طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے جس میں امرتا راوٴ ‘ ارشد وارثی اور اکشے کھنہ کے علاوہ سنجے دت اور چنکی پانڈے بھی ہیں۔ فلم کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس کے پروڈیوسر انیل کپور ہیں۔ شارٹ کٹ اگلے ماہ کی دس تاریخ کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش پذیر ہورہی ہے ۔

وقت اشاعت : 14/06/2009 - 12:37:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :