بھارت میں ایڈیشن دینے گئی جہاں 2 ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا میں حاملہ ہوں ،اداکارہ متھیرا

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:30

بھارت میں ایڈیشن دینے گئی جہاں 2 ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا میں حاملہ ہوں ،اداکارہ متھیرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) پاکستانی اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں ایڈیشن دینے گئی جہاں 2 ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ حاملہ ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب میں بھارت میں ایڈیشن دینے کے لیے گئی اورمجھے دوسال سے زیادہ کاوقت ہوچکاتھا۔مجھے دوبڑے بریکس ملے تھے جس پرمیں بہت خوش تھی۔

بھارت میں میراکام بہت اچھاچل رہاتھاکہ 2ہفتے کے بعدمیں نے محسوس کیاکہ میں حاملہ ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ متھیرا نے مزید بتایا کہ حاملہ ہونے کا پتہ چلنے کے بعد میں ادھرسے ادھربھاگ رہی تھی ،کسی کومعلوم نہیں تھامگرمیری امی نے مجھ سے پوچھاکہ کیاہواتومجھے سمجھ میں نہیں آرہاتھاکہ میں کیابولوں۔بہت سے سارے لوگوں نے بہت ساری الگ الگ رائے دیں جس کی وجہ سے میں اورزیادہ پریشان ہوگئی تھی۔

کچھ لوگوں نے بولاکہ کام کی طرف توجہ دوجبکہ کچھ نے بولاکہ اپنے آپ پرتوجہ دو۔لوگ ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی رائے دیتے رہے تومیں نے کہاکہ اب جوکچھ ہوناہے اسے ہونے دو۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ڈائریکٹرکویہ بات بتائی اور اب جب ڈائریکٹرمیرے بیٹے کودیکھتے ہیں توکہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جوہماری فلم کے بیچ میں آیاتھا۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 16:30:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :