فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار امجد بوبی کو بچھڑے 12برس بیت گئے

کی دہائی نے امجد بوبی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، سرگم، گھونگھٹ، سنگم، کبھی الوداع نہ کہنا، چیف صاحب اور لازوال کی موسیقی بھی امجد بوبی نے تخلیق کی

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:36

فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار امجد بوبی کو بچھڑے 12برس بیت گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار امجد بوبی اپنی برسی پر اپنے مداحوں کو بہت یاد آئیں ۔انہی چاہنے والوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔امجد بوبی 1942 میں امرتسر میں پیدا ہوئے، والد کلرک بنانا چاہتے تھے، لیکن انہیں موسیقی سے لگائوں تھا۔60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

(جاری ہے)

تاہم90 کی دہائی نے امجد بوبی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، سرگم، گھونگھٹ، سنگم، کبھی الوداع نہ کہنا، چیف صاحب اور لازوال کی موسیقی بھی امجد بوبی نے تخلیق کی۔

گلوکار ارشد محمود، وارث بیگ اور شازیہ منظور نے امجد بوبی کی ترتیب دی گئی دھنوں پر سٴْر بکھیرے۔ وہ موسیقی میں نئے تجربوں کے قائل تھے۔جاوید شیخ کی فلم، کبھی الوداع نہ کہنا، کی موسیقی کے لیے ممبئی گئے اور سونو نگم اور کویتا کرشنا مورتی سے گیت گوائے۔امجد بوبی نے 36 سال فن موسیقی کی خدمت کی، فلمی صنعت کی ڈگمگاتی کشتی کو اپنے فن سے سنبھالا دیا،2 نگار ایورڈ بھی اپنے نام کیے۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 16:36:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :