جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کلفٹن جیمز انتقال کر گئے

پیر 17 اپریل 2017 19:26

جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کلفٹن جیمز انتقال کر گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کلفٹن جیمز انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کلفٹن جیمز کی عمر96 برس تھی،کلفٹن جیمز 1920 میں واشنگٹن میں پیدا ہوئے،ان کا کیرئیر 6 دہائیوں پر محیط ہے،کیرئیر کے دوران انہوں نے ٹی وی،اسٹیج اور فلموں تینوں کے لئے اپنی فنی خدمات سرانجام دیں اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا،اداکار نے دو جیمز بونڈ کے سلسلے کی فلموں لیو اینڈ لیٹ ڈائے اور دی مین ود دی گولڈن گن میں کام کیا،اداکار کی ہٹ فلموں میں سلور اسٹریک اور سپر مین ٹو شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2017 - 19:26:28