انیل کپور اور چنکی پانڈے بیس سال بعد پھر ایک ساتھ

بدھ 17 جون 2009 19:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون ۔2009ء) بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور چنکی پانڈے بیس سال بعد ایک ساتھ فلم ’ شارٹ کٹ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انیل کپور اور چنکی پانڈے نے آخری بار فلم ’ تیزاب ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا ‘ ۔ اس فلم کے بعد ان دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے ‘ لیکن اب یہ دونوں اداکار مزاحیہ فلم ’ شارٹ کٹ ‘ میں کام کررہے ہیں۔ جو بہت جلد سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے ۔

وقت اشاعت : 17/06/2009 - 19:22:06

Rlated Stars :