میں نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے‘خوشبو

منگل 18 اپریل 2017 21:53

میں نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے‘خوشبو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں تاہم ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ مزا اسٹیج ڈراموں میں کام کر کے آیا ہے کیونکہ اسٹیج پر لائیو پر فارمنس ہوتی ہے اور لائیو پرفارمنس کارسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں میں رقص ہونا چاہئے لیکن وہ فحش رقص کے خلاف ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 18/04/2017 - 21:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :