ہالی وڈ ایکشن فلم ’’سینڈ کیسل ‘‘کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 20 اپریل 2017 18:20

ہالی وڈ ایکشن فلم ’’سینڈ کیسل ‘‘کل سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور ڈرامائی فلم ’’سینڈ کیسل ‘‘کل جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فرنینڈو کوئمبرا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی 2003 میں عراق جنگ میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پرمبنی اور ایک ایسے فوجی اہلکار کے گرد گھومتی ہے جسے پلاٹون کے ہمراہ ایک خطرناک قصبے میں پانی کے تباہ حال سسٹم کی بحالی کے لئے بھیجا جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ،ہینری کیول،لوگن مارشل،ٹومی فلینیگن،گلین پاور اور نیل براون جونیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم مارک گورڈ ن کی پروڈیوس کردہ ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 18:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :