2017 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی فلمیں اپنا رنگ جمانے میں نا کام ہوگئیں

پاکستانی پنجابی فلم’’ جذبہ‘‘ غیراخلاقی مناظرکے باعث فل بورڈ ہونے سے ریلیزنہ ہوسکی ،بالی ووڈ کی تین فلموں نے اچھا بزنس کیا

جمعرات 20 اپریل 2017 18:20

2017 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی فلمیں اپنا رنگ جمانے میں نا کام ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) 2017 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی فلمیں اپنا رنگ جمانے میں نا کام ہوگئیں،فلمسازوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا،بالی ووڈ کی تین فلمیں اچھا بزنس کر گئیں۔رواں برس پہلی سہ ماہی میں چار اردو،تین پنجابی اورچھ بالی ووڈفلمیں نمائش پذیرہوئیں اردو فلموں میں بالوماہی،راستہ،وسل اور مولاوے شامل ہیں،بالوماہی کی ہدایات حسام حسین نے دیں ستاروں میں اسامہ خالدبٹ ،عینی جعفری ،صدف کنول،جاویدشیخ ،دردانہ بٹ اورشفقت چیمہ شامل ہیں،وسل کی ڈائریکشن عمار اظہرنے دیں فنکاروں میں سہیل سمیر،فرحان علی ا?غا،میرب اعوان ،میرواوراحسن خان شامل ہیں ،راستہ کے ہدایتکارساحرلودھی ہیں ،فلم میں ساحرلودھی ،اعجازاسلم ،عبیرہ رضوی ، شمعون عباسی ،متیرا،ثنا نواز،نویدرضا،سلیم معراج اورصائمہ اظہرنے اداکاری کے جوہر دکھائے ،مولاوے کی ہدایات ببرک شاہ نے دیں فنکاروں میں ببرک شاہ ، روپ ،جہانگیرجانی اور دیگر فنکار شامل ہیں،مذکورہ چاروں فلمیں ناکامی سے دوچارہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ ساحر لودھی کی فلم راستہ پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئی تاہم اس کی ریکوری صرف 35 لاکھ روپے ہوئی فلم کو چندروز بعد ہی سینما گھروں سے اتار دیا گیا اسی طرح بالوماہی اوروسل بھی بڑے بجٹ کی فلمیں تھیں جن کابزنس بہت کم رہا،مولاوے چھوٹے بجٹ کی فلم تھی وہ بھی اپنی لاگت پوری نہ کرسکی،علاوہ ازیں پنجابی فلموں میں ہدایتکارشہزادحیدرکی جگا جس میں صائم اورعادل راہی نے مرکزی کردار نبھائے،شموٹانگے والی کے ہدایتکار امداد ملک ہیں جس میں مدھو،نین شہزادی ،ولی بخاری اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،فلم میراچیلنج کی ڈائریکشن امداد ملک نے دی جس میں مدھو،شمس رانا،ولی بخاری اوردیگر آرٹسٹوں نے اداکاری کی،پنجابی زبان میں بننے والی تمام فلمیں چھوٹے بجٹ کی تھیں جن میں زیادہ ترفنانسر خود اداکاری کے شوقین تھے جنہیں فلم بینوں نے مسترد کردیا۔

ایک پنجابی فلم جذبہ غیراخلاقی مناظرکے باعث فل بورڈہوگئی اور ریلیز نہ ہو سکی علاوہ ازیں بالی ووڈ فلموں قابل میں ریتک روشن اوریامی گوتم نے کردار نگاری کی،جولی ایل ایل بی ٹومیں اکشے کمار،انوکپور اور ہماقریشی نے اداکاری کے جوہر دکھائے،کمانڈوٹو میں ادھے شرما اور ودیت جموال نے مرکزی کردارنبھائے،جینا اسی کا نام ہے میں ہمنیش کوہلی ،اربازخان اوردیگرفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا،بدری ناتھ کی دلہنیا میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے اداکاری کی جبکہ پھلوری میں انوشکا شرمانے مرکزی کردارنبھایا فلم رئیس اورنام شبانہ پرپابندی عائد کر دی گئی اوران کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش نہ ہوسکی،مذکورہ بالی ووڈ فلموں میں بدری ناتھ کی دلہنیا نے پہلے ،جولی ایل ایل بی ٹو نے دوسر ے اور قابل نے تیسرے نمبرپربزنس کیا دیگرفلموں کا بزنس بھی قدرے بہتررہا۔

وقت اشاعت : 20/04/2017 - 18:20:20