شبانہ عظمی ایکٹر ہی نہیں گلوکارہ بھی بھی بہت اچھی ہیں‘ اپرنا سین

جمعہ 21 اپریل 2017 14:05

شبانہ عظمی ایکٹر ہی نہیں گلوکارہ بھی بھی بہت اچھی ہیں‘ اپرنا سین
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) بالی وو ڈ کی مایہ ناز اداکارہ اور فلمساز اپرنا سین نے معروف اداکارہ شبانہ عظمی کو اچھی گلوکارہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کافی اچھا گاتی ہیں اس لئے انہوں نے فلم 'سوناٹا' کے لئے انھیں منتخب کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپرنا سین کی ہدایت کاری میں بنی فلم سوناٹا ، 21 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ارپنا نے کہا، بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ شبانہ گاتی بھی اچھا ہیں۔

(جاری ہے)

"ڈولا سین کے کردار کے لئے میں نے شبانہ کو منتخب کیا، کیونکہ وہ اچھا گا لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹیلی فلم 'پکنک' میں شبانہ کو ایک گیت کو خراب طریقے سے گانا تھا، لیکن شبانہ نے کہا کہ جب میں اچھا گاتی ہوں تو خراب کس طرح سے گا سکتی ہوں۔ یہ فلم تین غیر شادی شدہ سہیلیوں کی زندگی کی کہانی ہے۔ بھارت فلمساز اپنی ہی فلم میں پروفیسر ارونا چترویدی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ بینک ملازم ڈولا سین کا کردار شبانہ نے اور خاتون صحافی سبھدرا پاریکھ کا کردار للٹ دوبے نے ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 14:05:26