اداکارہ کرشمہ کپور کو والد کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت مل گئی

اتوار 23 اپریل 2017 12:50

اداکارہ کرشمہ کپور کو والد کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت مل گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) کرشمہ کپور کو اپنے والد کی طرف سے قریبی دوست سندیپ توشینی وال سے دوسری شادی کی اجازت مل گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں تاہم دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے پہلے شوہر نے ایک اور ماڈل گرل سے دوسری شادی رچالی جب کہ اداکارہ کے بھی قریبی دوست سندیپ توشنی وال سیشادی کی خبریں گرم ہیں لیکن اب کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کی دوسری شادی کے معاملے پر لب کشائی کی ہے۔

کرشمہ کے والد بھارت کے لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے بڑی بیٹی کرشمہ کپور کی دوسری شادی سے متعلق خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کرشمہ طلاق کے بعد مطمئن اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے لہذا میں نے کبھی اس سے شادی سے متعلق بات نہیں کی ہے لیکن اگر کرشمہ شادی کی خواہش مند ہیں توہماری نیک خواہشات ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کرشمہ شادی کے معاملے پر خود مختار ہیں اور جو بھی فیصلہ کرنا چاہیں اس میں اسے آزادی حاصل ہے۔واضح رہے کہ کرشمہ کپور کے قریبی دوست سندیپ توشنی وال نے بھی پہلی اہلیہ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس کے فیصلے کے فوری بعد دونوں کی شادی کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 23/04/2017 - 12:50:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :