سونم کپور کو قومی ترانہ کے حوالے سے کالم لکھنا مہنگا پڑ گیا

اتوار 23 اپریل 2017 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کو قومی ترانہ کے حوالے سے کالم لکھنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک کالم میں قومی ترانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جو بچپن اپنا قومی ترانہ بہت پڑھتے تھے ہمیں ایک بار پھراسے ذہن میں لانا چاہیئے جس کی ایک لائن ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی ‘ بھی تھی،اداکارہ کے اس کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی جیسا کوئی بھی جملہ بھارت کے قومی ترانے میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے قومی ترانہ بھولنے پر ان کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمختلف قسم کے خیالات اورغصے کا اظہار کیا۔ایک مداح نے بھارت کا پورا قومی ترانہ لکھا اورکہا کہ ٹارچ کی مدد سے بھی ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی والی لائن دیکھنا چاہی لیکن ایسی کوئی لائن نظر نہیں آئی۔
وقت اشاعت : 23/04/2017 - 13:30:11