انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی

اتوار 23 اپریل 2017 13:30

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء)ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد بچوں کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں اداکار بریڈ پٹ سے طلاق لے لی تھی اور بچوں کی حوالگی کا مقدمہ عدالت میں لڑ رہی ہیں نے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے چھ بچوں 15 سالہ میڈوکس،13 سالہ پیکس،12 سالہ زہرہ،10سالہ شیلو اور 8 سالہ جڑواں بچے ویوینے اور نوکس کو بریڈ سے ریاست کیلیفورنیا میں شہر لاس فلز میں ان کے گھر پر ملنے کی اجازت دے دی،بچوں کو دیکھ کر بریڈ آبدیدہ ہو گئے اور بچوں کو گلے سے لگا لیا،انہوں نے بچوں کے ساتھ پورا دن گزارا اور شام میں بچوں کو واپس انجلینا کے گھر روانہ کر دیا۔

وقت اشاعت : 23/04/2017 - 13:30:13