’’اواتار‘‘ کے سیکوئل کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان

اتوار 23 اپریل 2017 14:30

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) ہالی وڈ فلم اواتار کے سیکوئل کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپر ہٹ فلم اواتار کی ریلیز کے 11 سال بعد اس فلم کے سیکوئل کی تیاری جا رہی ہے،حال میں سیکوئل فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے،فلم 18 دسمبر 2020 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی اہم کاسٹ میں سیم ورتھنگٹن اور زو سلڈانا شامل ہیں،فلم کی ہدایات و پروڈکشن جیمز کیمرون دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/04/2017 - 14:30:08