ہنگری میں فلم بنانے پر غور کررہا ہوں ، جیکی چن

پیر 24 اپریل 2017 15:37

ہنگری میں فلم بنانے پر غور کررہا ہوں ، جیکی چن
بڈاپیسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) چین کے عالمی شہرت یافتہ فلمسٹار جیکی چن نے کہا ہے کہ وہ ہنگری میں ایک فلم کی شوٹنگ کے بارے میں غور کررہے ہیں ، جیکی چن 2017ء کے چینی فلم میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کررہے ہیں۔یہ فلمی میلہ گذشتہ روز یہاں شروع ہوا ہے جس میں پانچ فلموں کی نمائش کی گئی ہے جن میں سے ایک جیکی چن کی تازہ ترین پیشکش کنگ فو یوگا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جیکی نے کہا کہ ہنگری ہی وہ جگہ ہے جہاں آنے کی مجھے بڑی خواہش تھی ، یہاں کے مناظر واقعی بڑے خوبصورت ہیں اور ان کی بڑی اہمیت ہے ، یہ مناظر سستے بھی ہیں کیونکہ اب دنیا میں بڑی مہنگی فلمیں بن رہی ہیں ، ہنگری میں بڑا اچھا فلمی ماحول ہے ۔اس نے کہا کہ اس کی ایک فلم شنگھائی نون ٹو کے شارٹ بھی ہنگری میں لئے گئے تھے لیکن وہ آخری مرحلے میں پراگ میں فلمائی گئی تھی جس کی وجہ بعض ٹیکس کے مسائل تھے ، چن صرف ایکٹر نہیں ہے وہ ایک معروف پروڈیوسر بھی ہے جو اب تک 250فلمیں بنا چکا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 15:37:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :