صنم بلوچ کی ’استخارہ‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی

پیر 24 اپریل 2017 21:10

صنم بلوچ کی ’استخارہ‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پاکستانی اداکار صنم بلوچ آخری مرتبہ ٹیلی فلم ’ایک تھی مریم‘ میں نظر آئیں تھی، اور اب وہ بہت جلد ’استخارہ‘ نامی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈرامہ اداکار فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن کمپنی بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے بننے جارہا ہے، جس کی کہانی نائیلا انصاری نے تحریر کی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ڈرامے میں میرے ساتھ سرمد کھوسٹ مرکزی کردار ادا کریں گے، میں ایک ایسی لڑکی بنی ہوں جس کی کالج کی تعلیم مکمل ہوتے ہی شادی کردی جاتی ہے‘۔صنم بلوچ کے مطابق ’میں ابھی بہت زیادہ کہانی کے بارے میں نہیں بتاسکتی، بس یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس کی شادی ایک بڑی عمر کے شخص سے کرائی جاتی ہے‘۔۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 21:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :