ارجن اور انیل کپور کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، نیہا شرما

منگل 25 اپریل 2017 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا شرما کا کہنا ہے کہ انہیں ارجن اور انیل کپور کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا ہے ۔آج کل وہ ارجن اور انیل کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم"مبارکاں"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا کا کہنا تھا کہ وہ انیل کپور کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے مداحوں کو ان سے یہ شکایت تھی کہ وہ بہت کم فلمیں کرتی ہیں تو آج کل میں فلموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہوں ۔ان کی نئی آنے والی فلموں میں "ہیراپھیری" کی تیسری انسٹالمنٹ بھی شامل ہے۔

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 13:20:56

Rlated Stars :