اداکار منور ظریف کی 41ویں برسی ہفتہ کو منائی جائے گی

بدھ 26 اپریل 2017 18:24

اداکار منور ظریف کی 41ویں برسی ہفتہ کو منائی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) 36سال کی عمر میں داغ مفارقت دینے والے فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 41ویں برسی 29اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ منور ظریف جن کا انتقال 29 اپریل 1976 ئ کو ہوا تھا کی برسی کے موقع پر ان کے مداح قرآن خوانی اور اجتماعی دعاؤں کی تقریبات منعقد کریں گے جبکہ ان کی قبر پر پھول بھی چڑھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منور ظریف 2 فروری 1940ئ کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے 16 سالہ فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، سوکن میلے دی ، منجی کتھے ڈاوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز ، ہمراہی ، بد تمیز ، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 18:24:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :