اپنی زندگی میںموجود ہر شخص کا شکر گزار ہوں ، شاہ رخ خان

بدھ 26 اپریل 2017 21:20

اپنی زندگی میںموجود ہر شخص کا شکر گزار ہوں ، شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی زندگی میں موجود ہر خاتون کے شکر گزار ہیں، جن میں ایک جگہ ان کی خواتین ہدایت کاروں کی بھی ہے۔ شاہ رخ خان کا ایک ایونٹ کے دوران اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین ہدایت کاروں کے باعث اب ان کا کام مزید آسان ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’ویسے تو میں نے بہت کم خواتین ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن جن کے ساتھ بھی کیا ان کے ساتھ مجھے کام کرنے کا بیحد مزہ آیا، ان کا کام بیحد منفرد ہوتا ہے، جس طرح سے یہ سین یا کردار کو سمجھتی ہیں اس طرح ہم نہیں سمجھ پاتے، ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں نے ان ہدایت کاروں کے باعث نیا راستہ دیکھا‘۔

اب تک شاہ رخ خان دو خواتین ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں ان کی قریبی دوست فرح خان ہیں، جن کے ساتھ شاہ رخ نے 3 کامیاب فلموں میں کام کیا، دوسری گوری شندے جن کے ساتھ ان کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ سامنے آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بیحد خوش ہوں، کیوں کہ مجھے دو خواتین ہدایت کاروں کے ساتھ کام کا موقع ملا، میرا ماننا ہے کہ خواتین زیادہ محنتی ہوتی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام کرکے میرا کام آسان ہوگیا‘۔۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 21:20:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :