عیدالفطر پر نرگس الحمراء میں پرفارم کرنے کیلئے بے تاب

کافی عرصہ سے میں اپنی زندگی کی کہانی کو عوام کے سامنے لانا چاہتی تھی اس عید پر میری زندگی کی کہانی میری ہی زبانی مداحوں تک پہنچے گی، نرگس

جمعرات 27 اپریل 2017 18:47

عیدالفطر پر نرگس الحمراء میں پرفارم کرنے کیلئے بے تاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) فلمسٹار نرگس عوام کے دلوں پر بجلی گرانے آرہی ہیں، عبدالفطر کے دن سے صرف الحمرا ہال میں اس ڈرامہ کا آغاز ہوگا جس کے پروڈیوسر خالد گجر ہیں اور اس ڈرامہ کی رائٹر و ڈائریکٹر اداکارہ نرگس ہیں۔ اس ڈرامہ کی کہانی نرگس کی اپنی زندگی کی کہانی ہے۔

(جاری ہے)

نرگس کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے میں اپنی زندگی کی کہانی کو عوام کے سامنے لانا چاہتی تھی اس عید پر میری زندگی کی کہانی میری ہی زبانی مداحوں تک پہنچے گی۔

عید کے اس بڑے ڈرامہ کے لئے پروڈیوسر خالد گجر نے ایک نیا اور جدید سیٹ بھی بنوایا ہے۔ خالد گجر نے عید پر فلمسٹار نرگس کو الحمرائ ہال میں خوش آمدید کہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ شائقین کو فلمسٹار نرگس نئے سٹائل اور نئے ڈانس آئٹمز کے ساتھ نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 18:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :