کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھا دیا ، فیس بک کے بعد انسٹا گرام میںبھی داخل

جمعرات 27 اپریل 2017 22:44

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھا دیا ، فیس بک کے بعد انسٹا گرام میںبھی داخل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شوق دن بہ دن زیادہ بڑھ رہا ہے، فیس بک پر اپنا آفیشلاکاؤنٹ بنانے کے بعد اب وہ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کردی، جس پر اداکارہ نے لکھا ’نیا آغاز‘۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک بے شمار مداح لائک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔انہوں نے چند روز قبل بک پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر انسٹاگرام پر ڈیبیو کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 22:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :