صباقمر نے قندیل بلوچ بننے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:39

صباقمر نے قندیل بلوچ بننے کا اعلان کر دیا
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستانی معروف اداکارہ صباقمرنے نجی ٹی وی چینل اردو1کے بینرتلے قندیل بلوچ کی زندگی پربننے والی فلم میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لی۔تفصیلات کے مطابق صبا قمرنے مقتول ادکارہ قندیل بلوچ کی زندگی کی داستان پربننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے جسے اس کااپنابھائی قتل کردیتاہے۔اپنے انسٹاگرام اکا?نٹ پرصباقمرنے گردن پربنایاگیاٹیٹوشیئرکیاتھاجوقندیل بلوچ کے ٹیٹوسے بہت مشابہت رکھتاہے یعنی وہ فلم میں کام کرنے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔دوسری جانب ان کی تصاویرپرتبصرہ کرتے ہوئے مداحوںکاکہناتھاکہ امیدہے کہ وہ قندیل بلوچ کے کردارکے ساتھ انصاف کریں گی۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:39:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :