موسیقی کے جنون کی وجہ سے زندگی میں بہت کچھ چھوڑنا پڑا‘ عطاء الله عیسیٰ خیلوی

اتوار 30 اپریل 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) نامور لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ موسیقی کے جنون کی وجہ سے انھیں زندگی میں بہت کچھ چھوڑنا پڑا۔ ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عطااللہ خان نے بتایا کہ ہم قبائلی پٹھان ہیں۔

(جاری ہے)

وہاں پچاس سال پہلے میوزک کو بہت برا سمجھا جاتا تھا لیکن میں نے اس پورے سسٹم کے خلاف بغاوت کی اور میں نے اپنی پوری زندگی میوزک کو دے دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بزرگوں نے کہا یا تو گانا گاو یا نیازی ساتھ لکھو، تو میں نے کہا کہ نیازی نہیں لکھوں گا میں عیسی خیلوی لکھوں گا۔

وقت اشاعت : 30/04/2017 - 13:20:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :