اداکارہ ہنی شہزادی کو اپنے سابقہ گن مین سے جان کا خطرہ ا داکارہ نے تھانہ جوہر ٹائون میں مقدمہ درج کرادیا

پیر 1 مئی 2017 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) تھیٹر کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی کو اپنے سابقہ گن مین سے جان کا خطرہ، اداکارہ نے تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہنی شہزادی کے گھر3 سال قبل فائرنگ ہوئی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ اور ان کی بھابھی کا قتل ہوا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ہنی شہزادی کے مطابق ایک بار پھر اس کا سابقہ گن مین اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ جس پر اس نے سابقہ گن مین کیخلاف تھانہ جوہر ٹاوٴن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

وقت اشاعت : 01/05/2017 - 18:00:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :