بحریہ ارینا، پاکستان میں عالمی معیار کا سب سے بہترین سینیما

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 مئی 2017 22:07

بحریہ ارینا، پاکستان میں عالمی معیار کا سب سے بہترین سینیما
بحریہ ارینا کو پاکستان میں عالمی معیار کا سب سے بہترین سینیما کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔ بحریہ ٹاون کے ارینا سینیما میں فراہم کی جانے والی سہولیات آپ کو پاکستان کے کسی بھی دوسرے سینما میں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔ کچھ روز قبل دوستوں کے ہمراہ "فاسٹ 8" دیکھنے کیلئے مجھے بحریہ ٹاون کے ارینا سینیما میں پہلی مرتبہ جانے کا اتفاق ہوا۔ اپنے پہلے دورے کے دوران ہی مجھے ارینا سینیما میں فراہم کی جانے والی سہولیات نے بے حد متاثر کیا۔

چاہے وہ بہترین سیکورٹی کے انتظامات ہوں، صاف ستھرا بہترین پرسکون ماحول ہو، بہترین مہمان نوازی ہو یا سینما اسکرین کی کوالٹی اور سینما ہال میں آرام دہ پرتعیش نشستوں کا اہتمام، غرض ارینا سینیما کی ہر بات ہی نرالی ہے۔ بحریہ ارینا پہنچنے پر سٹاف کی جانب سے ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مزے دار اور لذید پاپ کورن اور ٹھنڈے مشروبوں سے ہماری خاطر تواضع کی گئی جبکہ فلم دیکھنے کیلئے ہمارے لیے خصوصی اور آرام دہ نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

فاسٹ 8 فلم دیکھ کر ہم سب دوست بے حد لطف اندوز ہوئے۔ بحریہ ٹائون میں آرینہ آرچرڈ سینیما لاہور میں تفریحی مقامات میں اچھا اضافہ ہے۔ انتہائی بہترین ملازمین اور بہترین سہولیت سے مزین آرینا آرچرڈ سینما میں دُنیا کا صاف ترین پروجیکٹر بارکو ڈی پی 4 کے اور شاندار کیو ایس سی 7.1 4 وے کمپیوٹرائزڈ سائونڈ فریم ورک سے مزین ہے۔ 247 افراد کی گنجائش پر بنے سینما ہال میں 2 خصوصی وی آئی پی باکس بھی موجود ہیں۔

جو آپ کے فلم دیکھںے کے انداز کو بدل کر رکھ دیں گے۔ آرینا آرچرڈ سینما ممبر شپ حاصل کرنے والے افراد کو خصوصی سہولتیں بھی فراہم کرتا ہے۔ فلم کے بعد ہمارے لیے بولیورڈ ایکسپریس بحریہ آرچرڈ میں خصوصی طور پر کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ بحریہ ٹاون کی جانب سے ارینا سینیما میں ہر وہ سہولیت فراہم کی گئی جس سے یہ سینما کسی بھی طور سے کسی عالمی معیار کے سینما سے کم معلوم نہیں ہوتا اور پاکستانی عوام کو سنی گولڈ اور آرینا کی صورت میں تفریح کے شاندار مواقع فراہم کرنے پر اس چین کی مینجمنٹ کے سربراہ  ساجد الیاس داد اور تحسین کے مستحق ہیں۔

فلم دیکھنے اور پھر کھانا کھانے کے بعد زاہد امان آرینا آرچرڈ بحریہ کے مینجر آپریشنز، نعمان جاوید اسسٹنٹ مینجر ایڈمن اینڈ ایچ آر اور بحریہ آرچرڈ کے اسٹنٹ مینیجر آپریشنز رباب جاوید سے ہماری خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں رباب جاوید نے بتایا کہ بحریہ ٹاون نہ صرف بحریہ ارینا کے منصوبے کو ملک بھر کے دیگر شہروں تک پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بلکہ لاہور میں جلد ہی جدید سنی گولڈ پلیکس سینیما کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔ ہم اپنے قارئین کو مشورہ دیں گے کہ اگر وہ سینما میں جا کر فلم دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو لاہور میں بحریہ ارینا ہی وہ سب سے بہترین سینما ہے جہاں آپ بھرپور لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

لاہور کے سینمائوں میں ایک شاندار اضافہ۔ دی آرینا سینما بحریہ آرچرڈ

وقت اشاعت : 01/05/2017 - 22:07:30