نیہا شرما نے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار

منگل 2 مئی 2017 14:11

نیہا شرما نے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار
ممبئی ۔ 25 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا شرما نے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نیہا شرما نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ انہیں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے،وہ چاہتی ہیں کہ وہ سنجے کی فلموں باجی راو مستانی اور گولیوں کی راس لیلہ رام لیلہ جیسی کسی تاریخی موضوع پر مبنی فلم کا حصہ بنیں کیونکہ ایسی فلمیں ان کے لئے دلچسپی کا باعث ہیں،اداکارہ کی نئی فلم یون زنگ ہے جو بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن فلم ہے،فلم تاریخی موضوع پر مبنی ہے،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 02/05/2017 - 14:11:07