نیتو چندرا رواں ماہ کوریا میں مارشل آرٹ کی تربیت دیں گی

منگل 2 مئی 2017 14:12

نیتو چندرا رواں ماہ کوریا میں مارشل آرٹ کی تربیت دیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ اور بلیک بیلٹ نیتو چندرا رواں ماہ کوریا میں ورلڈتائیکوانڈو چیپمئن شپ کے زیر اہتمام مارشل آرٹ کی تربیت دیں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتو چندرا کاکوریا کے دورہ کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ کوریا میں بھارت کی نمائندگی کریں گی جوکہ ان کے لئے باعث مسرت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو سے ان کے دماغ اور جسم میں توازن برقرار رہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیںامید ہے کہ بہت سے لوگ اس کو اپنا معمول بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پندرہ سال سے مارشل آرٹ کی مشق کر رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/05/2017 - 14:12:45