گلوکار کینڈرک لمار کی البم کا دوسرے ہفتے بھی راج برقرار

البم ڈیم کی اس ہفتے مزید دو لاکھ اڑتیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں

بدھ 3 مئی 2017 12:00

گلوکار کینڈرک لمار کی البم کا دوسرے ہفتے بھی راج برقرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) امریکی گلوکار کینڈرک لمار کی البم ’’ڈیم‘‘ کا میوزک چارٹ بل بورڈ 200 پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار، دو لاکھ اڑتیس ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔ امریکی گلوکار کینڈرک لمار کی البم ڈیم کی مقبولیت دوسرے ہفتے بھی کم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ پر البم دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر رہی۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی البم ڈیم کی اس ہفتے مزید دو لاکھ اڑتیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔ کینیڈین گلوکار ڈریک کی البم مور لائف کی پسندیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا اور وہ دوسرے نمبر پر رہی۔ برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی البم ڈیوائڈ ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2017 - 12:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :