پریانکا چوپڑا کا ڈیوین جانسن کی سالگرہ پر نیک تمنائوں کا اظہار

بدھ 3 مئی 2017 13:04

پریانکا چوپڑا کا ڈیوین جانسن کی سالگرہ پر نیک تمنائوں کا اظہار
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ اداکارو فلم بے واچ کے ساتھی سٹار ڈیوین جانسن کی سالگرہ کے موقع پرانسٹاگرام پر فلم بے واچ میں اپنے اور ڈیوین جانسن پر فلمایا گیا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آپ کے ساتھ کام کرتے ہیں آپ ان تمام لوگوں کے لئے متاثر کن شخصیت ہیں اورمیں فلم بے واچ میں کام کے دوران بھرپور تعاون پر آپ کی شکر گزار ہوں اور آپ کے لئے خوشیوں اور نیک خواہشات کی خواہاں ہوں ۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم بے واچ میں منفی کردار وکٹوریا لیڈز میں نظرآئیں گی ،فلم بھارت میں 2 جون کو ریلیز کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 03/05/2017 - 13:04:03

Rlated Stars :