ماہ رمضان کا بے چینی سے انتظار کررہی ہوں ‘ اداکارہ ماہ نور بلوچ

بدھ 3 مئی 2017 13:37

ماہ رمضان کا بے چینی سے انتظار کررہی ہوں ‘ اداکارہ ماہ نور بلوچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) اداکارہ و ماڈل ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ مبارک ماہ رمضان کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہی ہوں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پورے روزے رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روزہ روح کی پاکیزگی اور خداسے قرب کا بہترین ذریعہ ہے ،ہمیں اس مقدس مہینے میں اپنے دوستوں اور مستحق افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے ۔

ماہ نور بلوچ نے کہا کہ دورحاضر میں پاکستانی فلموں کا معیار دن بدن بہتر ہوتا جارہاہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ،اچھی اور معیاری فلم کو لوگ ضرور پسند کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور اشتہارات میری پہلی ترجیح ہے اگر کسی فلم میں اچھا رول ملا تو ضرور غورکرونگی ۔
وقت اشاعت : 03/05/2017 - 13:37:09

Rlated Stars :