ریڈیو پاکستان اداکار علائوالدین مرحوم کی34ویں برسی پر خصوصی فیچر پروگرام نشر کرے گا

بدھ 3 مئی 2017 13:41

ریڈیو پاکستان اداکار علائوالدین مرحوم کی34ویں برسی پر خصوصی فیچر پروگرام نشر کرے گا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) ریڈیو پاکستان سینٹرل پروڈکشن یونٹ اداکار علائوالدین مرحوم کی34ویں برسی کے موقع پر خصوصی فیچر نشر کرے گا۔فیچر کے رائیٹر خالد ابراہیم ہیں جبکہ پروڈیوسر ثروت علی خان ہیں۔فیچر میںعلائوالدین مرحوم کے بارے میں اداکارہ بہار بیگم نے خیالات کااظہار کیا ہے۔10منٹ دورانیہ کا یہ فیچر 13مئی کو برسی کے موقع پر نشر ہوگا۔

(جاری ہے)

علائوالدین مرحوم نے بھارتی فلم’’ سنجوگ‘‘ اور ’’میلہ‘‘ سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز 1942میں کیا ،قیام پاکستان کے بعد پاکستان میںانہوں نے ہدایت کار نذیر کی فلم پھیرے کی جبکہ ا نہوں نے بہت سی فلموں میں بطور ولن کام کیاجن میں پھیرے ،وعدہ ،ہیر، انتقام، پینگاں اور دیگر شامل ہیں۔بعد ازاں کریکٹر ایکٹر کرداروں میںانہوںنے 100سے زائد فلموں میں یادگار کردار ادا کئے۔

ان میں کرتار سنگھ ،فرنگی ،جماں جنج نال، مداری ،جگری یار ،میرا نام ہے محبت، سبق ،نظام لوہار، چاچا جی، بدنام، سسرال ،غیرت میرا ناں اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔علائوالدین کو گلوکاری اور ادب سے بہت لگائو تھا۔وہ استاد دامن شاعر کے خاص مداحوں میں شامل تھے۔34برس گزرنے کے باوجود آج بھی علائوالدین لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2017 - 13:41:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :