زینت عرفان پر مبنی فلم کا حصہ بننے پر خوشی ہے ،ْ سوہائے علی ابڑو

جمعرات 4 مئی 2017 15:07

زینت عرفان پر مبنی فلم کا حصہ بننے پر خوشی ہے ،ْ سوہائے علی ابڑو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں پاکستان کی بہادر بیٹی زینت عرفان کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بن رہی ہوں۔ٹیلیویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ عدنان سرور ایک ذہین اور باکمال ہدایتکار اور فلمساز ہیں ،ْ دا موٹر سائیکل گرل کے لئے میں نے پوری تیاری کی ہے ،ْ یہ فلم رواں برس ہی ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس فلم کی ریلیز سے پاکستان فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میں آسانی پیدا ہو نگی۔ اس سے قبل بھی ہماری چند فلمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں مقبول ہوئیں اور فیسٹیول میں بھی عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔سوہائے علی ابڑو کی پاکستانی فلموں میں واپسی، دو سال قبل ان کی فلم’جوانی پھر نہیں آتی‘ مقبول ہوئی تھی ،ْاس کے بعد وہ تھوڑے عرصے کے لئے فلموں سے دور چلی گئی تھیں۔اب ایک مرتبہ ہدایتکار عدنان سرور نے انہیں اپنی نئی فلم ’’دا موٹر سائیکل گرل‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ،ْ عدنان سرور اس سے قبل اولمپیئن باکسر حسین شاہ کی زندگی پر فلم ’’شاہ‘‘ بنا چکے ہیں جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 04/05/2017 - 15:07:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :